ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی حکومت نے روکا فنڈ، ساؤتھ ایم سی ڈی کے کئی منصوبے بند

دہلی حکومت نے روکا فنڈ، ساؤتھ ایم سی ڈی کے کئی منصوبے بند

Wed, 27 Feb 2019 00:13:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں کئے جا رہے ترقیاتی کام مکمل طور ٹھپ ہو چکا ہے۔دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کے درمیان فنڈ کی سیاست سے دہلی کی ترقی میں مصروف کئی پروجیکٹس کی رفتار رک گئی ہے۔دہلی حکومت کی جانب سے ہر سال ملنے والا فنڈ جو ایم سی ڈی کی دہلی کے مختلف علاقے کی ترقی میں لگایا جاتا ہے، اس میں دہلی حکومت نے اس بار تقریبا 80 فیصد تک کی کمی کر دی ہے، جس سے تقریبا چل رہے تمام پروجیکٹس پر بریک لگ گیا ہے۔اس میں گلیوں، سڑکوں کی تعمیر سے لے کر ہسپتال اور ملٹيلیول پارکنگ کی تعمیر تک شامل ہیں۔

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر نریندر چاولہ نے دہلی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت، کارپوریشن کو ٹھپ کرنا چاہتی ہے۔حکومت کے اس قدم سے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کافی پروجیکٹس فنڈ کی کمی سے تھم گئے ہیں۔میئر نے کجریوال حکومت کے اس اقدام پر بدنیتی سے کام کرنے کا الزام لگایا ہے،اگرچہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے دہلی حکومت سے سال 2017۔18 کے ترقیاتی کاموں کے لئے 904 کروڑ روپے مانگے تھے،جبکہ کارپوریشن کو دہلی حکومت کی طرف سے ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔

میئر نریندر چاولہ نے بتایا کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے کجریوال حکومت سے 80 کروڑ مانگے گئے تھے، جس میں دہلی حکومت نے ایک بھی پیسہ نہیں دیا۔وہیں تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے 255 کروڑ مانگا گیا تھا، جس پر دہلی حکومت نے 90 کروڑ روپے دیا۔ٹرانسپورٹ کے لئے کارپوریشن نے 340 کروڑ مانگا تھا، جس پر دہلی حکومت نے صرف 48 کروڑ روپے دئے،اگر ہم کارپوریشن کی طرف سے کل مانگے گئے فنڈ کی بات کریں تو 1579 کروڑ میں سے صرف 138 کروڑ روپے ہی دہلی حکومت کی جانب سے دیے گئے،جبکہ کجریوال حکومت نے اس سے گزشتہ سال جنوبی ایم سی ڈی کو 558 کروڑ روپے دیے تھے۔

دوسری طرف جنوبی دہلی کے آپ ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج نے تسلیم کیا ہے کہ جنوبی ایم سی ڈی کے پاس فنڈ کی کمی ہے۔ایسے میں سوربھ اپنے ممبر اسمبلی فنڈ سے پیسے دینے کو تیار ہیں۔لیکن سوال اٹھتا ہے کہ اگر دہلی حکومت مانتی ہے کہ ایم سی ڈی میں فنڈ کی کمی ہے تو فنڈ دیتی کیوں نہیں۔وہیں کانگریس کے لیڈر ابھیشیک دت نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی صورت حال یہ ہو گئی ہے کہ کونسلر اپنے علاقے کی نالی بھی نہیں بنوا سکتا۔انہوں نے سوربھ بھاردواج پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔دراصل حقیقت یہ بھی ہے کہ دہلی حکومت نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے حصے کا پیسے میں کمی کرکے مشرقی ایم سی ڈی کے اکاؤنٹ میں کچھ حصہ بڑھا دیا ہے۔


Share: